پیکجز شاپنگ مال کو 5 کروڑ کی کمرشلائزیشن فیس کا نوٹس معطل
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پیکجز شاپنگ مال کو 5 کروڑ کی کمرشلائزیشن فیس کا نوٹس معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کو دوبارہ شاپنگ مال کی درخواست پر فیصلے کی ہدایت کر دی ہے، جسٹس شاہد جمیل خان نے پیکجز مال کی انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کی۔
، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں شاپنگ مال تعمیر کیا ہے اور اس مقصد کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کو پہلے ہی کمرشلائزیشن فیس ادا کر چکے ہیں لیکن اب بورڈ کی طرف سے دوبارہ 5 کروڑ کمرشلائزیشن فیس کا نوٹس بھجوایا گیا ہے جو غیرقانونی ہے۔
نوٹس معطل