آرمی د، رینجرز نیوی اور پولیس کے نوجوانوں کی سول ڈیفنس ٹریننگ مکمل ، پاسنگ آؤٹ پریڈ

آرمی د، رینجرز نیوی اور پولیس کے نوجوانوں کی سول ڈیفنس ٹریننگ مکمل ، پاسنگ ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سول ڈیفنس بم ڈسپوزل یونٹ ہیڈ کوارٹر میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، ایم این اے وحید عالم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بتا یا گیا ہے کہ سول ڈیفنس بم ڈسپوزل یونٹ میں اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایم این اے وحید عالم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی، رینجرز، نیوی، پولیس اور مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو سول ڈیفنس کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔بم ڈسپوزل انچارچ آل پاکستان کیپٹن ریٹائرڈ رائے نذیر احمد کھرل کا کہنا تھا کہ یہ اہلکار اب پاکستان کے مختلف علاقوں میں جا کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اس موقع پر یونٹ کمانڈر بم ڈسپوزل لیاقت علی بھی ریٹائرڈ ہوئے۔ ان کو ایم پی اے وحید عالم اور تمام اہلکاروں کی جانب سے 40 سال کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاسنگ آؤٹ

مزید : علاقائی


loading...