ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث 22ملزم اشتہاری قرار

ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث 22ملزم اشتہاری قرار

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شہزادنے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث 22ملزمان کواشتہاری قرار دے دیاہے جبکہ فاضل جج نے مذکورہ ملزموں کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں ۔

عدالت نے شہباز، رشید، احسن،ذوالفقار، محمد امجد، تجمل حسین، ارسلان، محسن،محمد الیاس ، محمد عثمان سمیت دیگر ملزمان کو اشہاری قرار دیتے ہوئے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ناجائز اسلحہ

مزید : علاقائی


loading...