دہشت گردوں کواسلحہ اور لائسنس فراہمی میں ملوث ڈی سی او آفس کے 3اہلکاروں کے کیس میں استغاثہ کے گواہ طلب

دہشت گردوں کواسلحہ اور لائسنس فراہمی میں ملوث ڈی سی او آفس کے 3اہلکاروں کے ...

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے دہشت گردوں کو مبینہ طور پراسلحہ لائسنس بنا کر دینے اور اسلحہ فراہم کرنے کے مقدمہ میں ملوث ڈی سی او آفس کے اسلحہ برانچ کے 3اہلکاروں کے کیس میں استغاثے کے گواہوں کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیاہے۔اینٹی کرپشن عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے ڈی سی آفس کے 3سابق ملازم وقارعلی، سہیل بابر اور شوکت علی کے خلاف پیش کئے گئے ۔

،عدالت میں دوران سماعت سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر اطہرسلیم نے اپنا بیان قلمبند کروادیا ہے۔ عدالت میں پیش کئے گے چالان میں ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ لائسنس کی ٹکٹیں مہریں اور اسلحہ برآمد ہونے کا دعوے کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری دھرم پورہ سے عمل میں لائی گئی جس کے بعدان کے قبضے سے سی ٹی ڈی نے بھاری تعداد میں اسلحہ لائسنس مہریں اور دیگر سامان کے علاوہ اسلحہ بھی اپنی تحویل میں لیا گیاْ

استغاثہ ،گواہ

مزید : علاقائی


loading...