بحریہ ٹاؤن میں نیو ہورائزن ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

بحریہ ٹاؤن میں نیو ہورائزن ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کرا چی میں نیو ہورائزن فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب نے یومِ پاکستا ن کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔اس افتتاحی تقریب میں احمد علی ریاض ملک چیف ایگزیکٹوبحریہ ٹاؤن ،ایڈمرل حیات ہیڈ بحریہ ٹاؤن، زین ملک ،وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ سمیت ،ریسٹورنٹ کی ٹیم،نمایاں سماجی وکاروباری شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔نیو ہورائزن کے افتتاح کی خوشی میں احمد علی ریاض ملک نے کیک کاٹا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہورائزن شہرِ قائد میں فائن ڈائننگ کے رواج میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔فائن ڈائننگ نیو ہورائزن کا طرۂ امتیاز ہے ۔ مقامی اور بین الا قوامی ذائقوں کا ذوق رکھنے والے افراد کے لئے نیو ہورائز ن اپنے وسیع ترین مینو ، بہترین سروس اور دلکش ماحول کے ساتھ کسی جنت سے کم نہیں۔بحریہ ٹاؤن کراچی ،اپنی عہد ساز تعمیرات اور پرتعیش طرزِ زندگی کے ساتھ ساتھ بہترین فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اورریسٹورنٹس کابھی مرکز ہے جن میں پیزا ہٹ ، برگر کنگ ، فریشنز ،فلی،بلوچ آئسکریم،اے ون فوڈ، استنبول،Cave ،آفریدی اِن اوربمبئی کوئلہ کڑاہی شامل ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...