ایران پر پابندیوں کا بل امریکی سینیٹ میں پیش ، ایران کی ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

ایران پر پابندیوں کا بل امریکی سینیٹ میں پیش ، ایران کی ایٹمی پروگرام دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم ممالک کے خلاف امریکی صدر کی انتقامی کارروائیوں میں شدت ، امریکی سینٹ میں ایران پر پابندیوں کا بل پیش کردیا گیا۔ دوسری جانب ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ میں ایران کی جانب سے اپنا میزائل پروگرام شروع کرنے پر اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی سفارش کا بل پیش کردیا گیا ہے۔7ری پبلکن اور7ڈیموکریٹس نے پابندیوں کابل سینیٹ میں پیش کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹ میں پیش کیا جانے والا یہ بل بھاری اکثریت سے پاس ہو جائے گا جبکہ ایران نے امریکی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کیں تو وہ اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کردے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -