عدالتی فیصلے پر ادھورا عملدرآمد‘ کوٹہ ہولڈر حج آرگنائزرزسے حلفیہ بیان لینے کا سر کلر جاری

عدالتی فیصلے پر ادھورا عملدرآمد‘ کوٹہ ہولڈر حج آرگنائزرزسے حلفیہ بیان لینے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ادھورا عمل درآمد‘ کوٹہ ہولڈر حج آرگنائزر کی لسٹیں اخبارات میں شائع کرنے کی بجائے کوٹہ ہولڈر سے حلفیہ بیان لینے کا سر کلر جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے مجھے حج پالیسی 2017ء قبول ہو گی ساتھ ہی حج آرگنائزر کو کہا گیا ہے کہ آپ بکنگ نہیں کر سکتے آپ27مارچ تک FBRاورSECPکاNOCجمع کروائیں اس کے لیے باقاعدہ پر فارمہ بھی جاری کیا گیا ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو ہفتے پہلے فیصلہ دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی تھی کہ حج کوٹہ ہولڈر کی فہرستیں اخبارات اور وزارت کی ویب سایٹ پر جاری کریں۔ دو ہفتے بعد وزارت نے فہرستیں جاری کرنے کی بجائے گزشتہ 10سال سے کام کرنے والے کوٹہ ہولڈرحج آرگنائزر کا آپریشن شروع کر دیا ہے اور مشکل مشکل سوالات کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ وزارت مذہبی امور اگران کا کوٹہ کاٹتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا حج آرگنائزر سے اشٹام پر حلف لے رہی ہے جس سے ملک بھر کے حج آرگنائزر ز میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ،ہوپ نے بھی وزارت مذہبی امور سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے وزارت مذہبی امور کوٹہ ہولڈر کی فہرستیں اخبارات میں شائع کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...