امریکہ ،ہیلتھ کیئر پروگرام ختم کرنے کیخلاف احتجاج

امریکہ ،ہیلتھ کیئر پروگرام ختم کرنے کیخلاف احتجاج

واشنگٹن ( نیٹ نیوز )امریکہ کے مختلف شہروں میں ہیلتھ کیئر قانون ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا ایوان میں موجود ریپبلکن رہنماؤں کے مطابق مزید ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے یہ اقدام اْٹھایا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایوان میں بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا جائے گا۔ اوباما کیئر کے خاتمے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ، واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ لاس اینجلس میں بھی ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور صدر ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...