متروکہ وقف املاک بورڈ کی لوٹ سیل، حاجی کیمپ کی زمین 5لاکھ 7ہزار روپے مرلہ کے حساب سے لیز پر دیدی گئی

متروکہ وقف املاک بورڈ کی لوٹ سیل، حاجی کیمپ کی زمین 5لاکھ 7ہزار روپے مرلہ کے ...

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ نے لاہور میں حاجی کیمپ کی زمین 5 لاکھ 7 ہزار 587 روپے فی مرلہ کے ریٹ پر نجی شعبے کو الاٹ کر دی۔ اونے پونے ریٹ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا جھٹکا، کمرشل زمین کے نرخ رائیونڈ مین بازار سے بھی پینتیس فیصد کم ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے حاجی کیمپ کی انیس کینال گیارہ مرلے اراضی 19 کروڑ 40 لاکھ روپے میں 30 سال کے لئے لیز پر صفدر اقبال کو دے دی ہے جو مزید عرصے کے لئے قابل توسیع بھی ہوگی۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو نے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب حاجی کیمپ کے سامنے ایمپریس روڈ کا فی مرلہ ریٹ 12 لاکھ 93 ہزار روپے اور نکلسن روڈ پر سرکاری قیمت 17 لاکھ 96 ہزار 830 روپے مقرر کررکھی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس زمین کی مارکیٹ قیمت ایک ارب چونسٹھ کروڑ اور ایف بی آر کے لحاظ سے 68 کروڑ 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔پراپرٹی ڈیلرز کے مطابق ایمپریس روڈ پر زمین کا مارکیٹ ریٹ تینتالیس لاکھ روپے فی مرلہ ہے۔ اس لحاظ سے لیز کی قیمت 847 فیصد اور وفاقی بورڈ آف ریونیو کے سرکاری ریٹ سے اکسٹھ سے اکہتر فیصد تک کم ہے۔ عمومی طور پر تیس سالہ لیز پر دی گئی اس جائیداد کو ایک طرح سے ملکیت ہی تصور کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ وفاقی حکومت کے قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ لیزنگ کی بولی کے مطابق انیس کینال گیارہ مرلے کی جائیداد کا ماہانہ کرایہ فی مرلہ 1 ہزار 409 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسی روڈ پر دفاتر یا دکان کے کرائے کا مارکیٹ ریٹ فی مرلہ 18 ہزار روپے تک چل رہا ہے۔ شہر کے بہترین کمرشل علاقے میں واقع اس زمین کی قیمت مین بازار رائے ونڈ سے بھی پینتیس فیصد سستی رکھی گئی جو ماہرین کے لئے حیرانگی کا باعث ہے

حاجی کیمپ

مزید : صفحہ اول


loading...