پاکستان نے انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) دفتر خارجہ نے انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے نام نہاد رپورٹ یکطرفہ، خلاف حقیقت اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بھارت میں انسانی حقوق کے بارے میں حقائق کے برعکس مواد رپورٹ کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔ رپورٹ میں دوہرا معیار اپنایا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر تک نہیں کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے ماسکو کانفرنس میں شرکت کی تصدیق بھی کی۔ یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کے تہنیتی پیغام کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کیساتھ دو طرفہ مذاکرات کی بات کرتا ہے مگر ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاک بھارت مذاکرات بحال ہونے جا رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کاحسین حقانی کے حوالے سے سوال پر کہنا تھا اس ضمن میں وزارت داخلہ یا وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا جائے ۔
رپورٹ مسترد