زرداری کی مبارکباد کیلئے حامد سعید کاظمی کے گھرآمد،تلخیاں کم

زرداری کی مبارکباد کیلئے حامد سعید کاظمی کے گھرآمد،تلخیاں کم

ملتان (رانا عرفان الاسلام سے )سابق صدر پاکستان و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو مبارکباد دینے کے لئے ان کی رہائش گاہ آنے سے دونوں میں تلخیاں کم ہو گئی ہیں حج کرپشن کے الزام میں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

گرفتا ر ہونے کے بعد سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اور پیپلز پارٹی میں دوریاں پیدا ہو گئی تھی کیونکہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی پر حج کرپشن کا کیس پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بنایا گیا تھا اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی تھے حج کرپشن کیس کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھی کہ سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے ڈی جی حج راؤ شکیل کی سفارش کی تھی جن میں ملتان کے چند اور شخصیات بھی شامل تھی جن سے راؤ شکیل کے تعلقات اس وقت سے تھے جب وہ ملتان میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات تھے اتفاق کی بات ہے اس کے علاوہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی پیپلز پارٹی کی قیادت سے ایک اور شکوہ تھاکہ انہوں نے سید حٓامد سعیدکاظمی کے حج کرپشن کیس میں ملوث ہونے کے بعد ان کا ساتھ نہیں دیا بلکہ ان کو تنہا چھوڑ دیا تھا سید حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کے بعد تنظیم السعید ، تنظیم تحریک بقائے پاکستان اور جماعت اہلسنت کے کارکنوں نے مختلف دنوں میں سید حامد سعید کاظمی کے حق میں مظاہرے اور اخبارات میں بیانات جاری کئے لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے کوئی مظاہرہ یا بیان جاری نہ ہوا جس کی وجہ سے سید حامد سعید کاظمی اورپیپلز پارٹی کی قیادت کے مابین تلخیوں کا باعث بنا گذشتہ روز سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت کا سید حامد سعیدکاظمی کی رہائش گاہ آکر مبارکباد دینا دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...