محکمہ تعلیم سکولز نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کی مرحلہ وار رپورٹ طلب کر لی

محکمہ تعلیم سکولز نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کی مرحلہ وار ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر سے کچی سے پنجم تک یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کی مرحلہ وار رپورٹ طلب کرلی ہے۔غلط معلومات دینے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن +فیسر اور سکول سربراہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مہم کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ اے ای اوز اور سکولز سربراہان سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔جس کے مطابق اساتذہ کی قائم کردہ سروے ٹیمیں معلومات صوبائی حکام کودو مرحلوں میں بھجوائیں گی۔پہلے مرحلے میں یکم اپریل سے31مئی2017ء تک اور دوسرے مرحلے میں15اگست سے31اکتوبر تک بھجوانے کی پابند ہوں گی۔

انرولمنٹ مہم رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...