مختلف شکایات پر نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعاشق حسین تبدیل‘ ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی نے چارج لے لیا

مختلف شکایات پر نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعاشق حسین تبدیل‘ ڈاکٹر ...

ملتان(وقائع نگار)صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب نے مختلف شکایات موصول ہونے پر نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاشق حسین ملک کو تبدیل کردیا ہے اور ان کو اپنی صوابدید پر لاہور (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

بلوالیا ہے جبکہ انکی جگہ تقرری کے منتظر ایڈیشنل میڈیکل آفیسر(اے پی ایم او)گریڈ19کے ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی کو تعینات کردیا ہے۔جنہوں نے اپنے عہدے کا جمعہ کے روز چارج سنبھال لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر عاشق حسین ملک پر بے قاعدگیوں کے الزامات بھی عائد کئے جاتے رہے ہیں اور ان کے خلاف گمنام درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں کہ وہ ہسپتال کی نرسوں کو ہراساں کررہے ہیں ڈاکٹر عاشق حسین ملک ساڑھے تین سال سے اس عہدے(ایم ایس )پر فائز رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...