فائنل میچ کیلئے شادی ملتوی کرنیوالے ’’کرکٹ لَور ‘‘ نے شادی کا چھکا مار دیا
اوچ شریف (سٹی رپورٹر) پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے اپنی شادی ملتوی کرنے والا دولہا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ،
(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
دولہا کی شادی اور نکاح کی پر وقار تقریب ، رشتہ داروں اور دوستوں کے بھنگڑے ، دولہا کاشف نے پی ایس ایل فائنل کے روز 5مارچ کو پہلے سے طئے شدہ شادی ملتوی کر دی تھی اور فائنل میچ لاہور دیکھنے چلا گیا تھا تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا اوچ شریف کے کرکٹ فین کاشف حسین نے 5مارچ کو اپنی پہلے سے طئے شدہ شادی صرف فائنل لاہور اسٹیڈیم میں دیکھنے کی خاطر ملتوی کردی تھی ، اس وقت رشتہ داروں اور سسرالیوں نے بہت منتیں کیں مگر دولہا نے کسی کی ایک نہ سنی اور 12ہزار روپیہ کاٹکٹ لیکر گراؤنڈ میں میچ دیکھا ، مگر میچ دیکھنے کے بعد سسرالیوں کے تیور بھی بدل گئے ، اور انہوں نے دوبارہ تاریخ دینے سے انکار کردیا اور اس کی بھی ایک سننے کو تیار نہ تھے، مگر دولہا کاشف نے سسرالیوں کے آگے ہاتھ باندھ کر منتیں کیں اور اس کی منتیں کام آگئیں اور گزشتہ روز دولہا کاشف حسین شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے اور اس نے رابعہ کاشف سے شادی کرکے ہمیشہ کے لئے اسے اپنا بنا لیا ہے اس موقع پر کاشف حسین نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل میچ گراؤنڈ میں دیکھنے کے بعد اب شادی ہونے پر بہت خوش ہے اس کی بیوی رابعہ کاشف نے شادی فائنل میچ دیکھنے کے لئے ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ تاریخ مقرر کرنے کے لئے سسرالیوں کو منانے پر اس کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔
میچ لور