واپڈا ٹاؤن آفس ملتان کے باہر انتظامیہ کیخلاف 3 گھنٹے احتجاجی دھرنا

واپڈا ٹاؤن آفس ملتان کے باہر انتظامیہ کیخلاف 3 گھنٹے احتجاجی دھرنا

ملتان( سٹاف رپورٹر) واپڈا ایمپلائز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران ، ملازمین ، پراپرٹی ڈیلرز ، انوسٹرز، میپکو ملازمین نے سوسائٹی انتظامیہ کے اقدامات ،(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مبینہ ناروا سلوک، بھاری تنخواہوں پر تعیناتیوں کیخلاف واپڈا ٹاؤن آفس کے باہر دھرنا دیا۔ افسروں اور ملازمین کو دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا۔ مظاہرین کا دھرنا تین گھنٹے تک جاری رہا۔ مقررین منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران ، ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں، سابق سی ای او ، واپڈا ٹاؤن کے مکینوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور واپڈا ٹاؤن فیز Iاور فیز II کے مکینوں ،پراپرٹی ڈیلرز، انوسٹرز کی حق حلال کی کمائی پر کسی کو ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوسائٹی انتظامیہ نے سابق رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز کو 2 لاکھ روپے ماہانہ مشاہرہ پر ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ سوسائٹی تعینات کیا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سے سکیورٹی آفیسر اور ایڈمن آفیسر بھی دو اور چار لاکھ روپے تنخواہ پر لیا جارہا ہے۔ مقررین اور مظاہرین نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سیکرٹری سعید احمد خان کی پالیسیاں اور اقدامات غلط تھے تو موجودہ انتظامیہ بھی وہی کررہی ہے۔ واپڈا ٹاؤن فیز Iایکسئین ( ای بلاک) کی قرعہ اندازی غلط تھی تو موجودہ سیکرٹری اس غیر قانونی قرعہ اندازی کے کنوینرتھے ‘ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ موجوہ د باڈی فیزI, II, اور III میں آمدنی و اخراجات کا گوشوارہ جاری کرے۔ فیزIII کیلئے اب تک کتنی اراضی خریدی گئی۔ انتظامیہ نے کس قانون کے تحت پلاٹ منسوخ کئے۔ سالانہ جنرل باڈی اجلاس ( اے جی ایم ) کیوں منسوخ کی گئی۔ سوسائٹی انتظامیہ نے ممبران کی جانب سے ایم سی اجلاسوں میں دی گئی تجاویز وسفارشات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ سوسائٹی کو بچانے کیلئے وائس پریذیڈنٹ سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے۔ واپڈا ٹاؤن میں کسی بھی مدمقابل ہاؤسنگ سوسائٹی کے افسر اور ملازم کو ملازمت نہ دی جائے۔ مظاہرین کے احتجاج اور دھرنے کی اطلاع پر ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو ز عصمت محمود تھہیم ، ڈائریکٹر لیبر اینڈ لیگل میپکو امیر عباس سامٹیہ اور سیکرٹری واپڈا ٹاؤن لیاقت علی میمن پر مشتمل ٹیم نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور اعلان کیا کہ منیجمنٹ کمیٹی کے حتمی فیصلے تک وائس پریذیڈنٹ انجینئر سرفراز احمد خان واپڈا ٹاؤن نہیں آئیں گے۔ منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی متنازع سب کمیٹیاں توڑدی جائیں گی۔ واپڈا ٹاؤن فیز IIIکے شیئرز اور دیگر تفصیلات کا تبادلہ کیاجائیگا۔ سیکورٹی آفیسر، ایڈمن آفیسر ،ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ سوسائٹی سمیت تمام امور ومعاملات سی بی اے یونین اور منیجمنٹ کمیٹی کی مشاورت ، تجاویز وسفارشات سے حل کئے جائیں گے۔ اس یقین دہانی پر میپکو ملازمین ، پراپرٹی ، انوسٹر اور سوسائٹی نے احتجاج ختم کردیا‘ دریں اثناوا پڈا ایمپلائز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجمنٹ کے ممبران نے وائس پریذیڈنٹ سوسائٹی ( ر) سرفراز احمد خان کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے اکثریت رائے سے فیصلہ آنے پر قرار داد حتمی منظوری کیلئے سالانہ جنرل باڈی ( اے جی ایم) میں پیش کی جائے۔ منظوری ہونے کی صورت میں سرفراز احمد خان وائس پریذیڈنٹ کے عہدہ پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...