ٹریفک کے مختلف حادثات میں10افراد زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات میں10افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں10افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کرادیا گیا ہے۔دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کے سامان جل کر خاکستر (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
ہوگیا ہے تفصیل کے مطابق ٹریفک کے مختلف حادثات میں شازیہ،رمضان،عا صمہ،مریم، ثناء اللہ،رفیق،نسیم،پنوں،ثقلین،اور ثناء زخمی ہوگئے ہیں۔جنہیں داخل کرنے کے بعد انکا علاج جاری ہے جبکہ ممتاز آباد کے علاقے میں لطیف اللہ چوک پر سجاد کی دکان میں بڑے کاؤنٹر میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کاؤنٹر اور اس میں پڑے سامان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا ریسکیو کی بروقت کارروائی نے مزید لاکھوں روپے کا سامان جلنے سے بچالیا۔