حکومت صحت و تعلیم شعبوں پر خطیر رقوم خرچ کر رہی ہے‘ محمد عمر جعفر

حکومت صحت و تعلیم شعبوں پر خطیر رقوم خرچ کر رہی ہے‘ محمد عمر جعفر

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمدعمر جعفر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یار خان عبدالطیف بھٹی ،مسلم(بقیہ نمبر60صفحہ7پر )

لیگ(ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و کونسلر رانا ضیاء الدین ، کونسلرز میاں عدیل الرحمن، چوہدری عمر حمید، اشفاق رشید، توقیر خان، غلام فرید برڑہ سمیت آمنہ بیگم، رانا جمیل ودیگر موجود تھے۔چوہدری محمد عمر جعفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت صحت و تعلیم کے شعبوں پر ایک خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو عصر حاضر کی تمام جدید سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ حلقہ میں نئے تعلیمی ادا روں کا قیام اور پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ترجیحی بنیادوں پر کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آج الحمداللہ سکھر اڈا کی جگہ پر طالبات کے لئے ایک گرلز کالج تعمیر ہو کر تدریسی خدمات سر انجام دے رہا ہے جس میں ا یک ہزار سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ اسی طرح گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گر یجویٹ کالج اور گورنمنٹ پوسٹ گر یجویٹ کالج برائے خواتین میں بوسیدہ عمارتوں کی جگہ نئی عمارتوں کا قیام شامل تھا آج اس ادار ہ کی بھی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیار رکھ کر انتخابی وعدوں کی تکمیل مکمل کر دی۔اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ ذوالفقار علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کالج کی نئی عمارت پر 269ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔نئی عمارت میں اکیڈمک بلاکس کے ساتھ ساتھ ملٹی پرپز ہال، بس اسٹینڈ، کنٹین، ہاسٹل، پرنسپل رہائش گاہ سمیت دیگر کواٹر شامل ہیں ۔پرنسپل عامرہ لون نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عمر جعفر کی علم دوستی کو سراہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...