الگ صوبہ ، خودمختار ہائیکورٹ مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کی ہڑتال
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختارہائیکورٹ کے (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )
مطالبات کے لئے گزشتہ روز ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیاہے۔