ملتان، کبیر والہ، حیدر آباد تھل میں سرچ آپریشن ، 22 مشکوک افراد زیر حراست
ملتان، خانیوال، حیدر آباد تھل(وقائع نگار، نمائندگان) ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں شروع کیا جانیوالا سرچ آپریشن جاری ہے ملتان سے وقائع نگار کیمطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ نیو ملتان اور تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )
۔ آپریشن کے دوران 52گھروں کی تلاشی اور 140افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ہر آنے جانے والے افراد کی مکمل تلاشی لے کر بعد از تصدیق جانے دیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر متعلقہ تھانے کے حوالے کیا گیا ۔ تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق کبیروالہ کے نواحی علاقہ تھانہ سٹی اور گردونو اح میں حساس اداروں اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 52گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی اور اسی دوران 87افراد کی شناخت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کی گئی اور اسی دوران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا اور ایک گھر سے 500لیٹر شراب بھی برآمد کر لی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ حیدر آباد تھل سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ایس ایچ او تھانہ حیدرآبادتھل عمران اعجاز سرور کا پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن مشہور زمانہ نامور منشیات فروش منور حسین عرف منا پاولی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس سے 1260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا اور 6مشکوک افراد وسیم عباس ولد عمردراز ،رستم خان ولدمراد، محمد سلیم ولد حسین بخش،صدام حسین ولد امان اللہ ا، بلال احمد شاکر ولد محمد ایاز ،محمد شکیل ولد ملازم کو انٹروگیٹ کیاگیا اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا.