الیکشن کی تیاری‘ سیاستدانوں نے اپنے اپنے حلقوں کے دورے شروع کر دیئے

الیکشن کی تیاری‘ سیاستدانوں نے اپنے اپنے حلقوں کے دورے شروع کر دیئے

باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان) سیاستدانوں نے ضلع خانیوال اور تحصیل کبیروالہ کے مختلف علاقوں کے دورے شروع کردیئے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

ہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس اعلان کے بعد کہ ایم این اے اورایم پی اے اپنے اپنے حلقوں میں ٹائم دیں اورالیکشن کی تیاری کریں کئی سیاسی رہنما ؤں نے اپنے انتخابی حلقوں کے اہم افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ہے اس وقت ضلع خانیوال میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے ہراج خاندان سابق ضلع ناظم سردار احمدیارہراج،اور،سردار محمد یارہراج ،دونوں بھائیوں کی صلح ہوجانے کی وجہ سے حلقہ کی سیاست نے ایک نیا روپ اختیار کرلیا ہے جب سردار احمدیار،کسی تقریب میں جاتے ہیں تو سیکڑوں لوگ ان کے گرد جمع ہوجا تے ہیں کچھ لوگوں کے لیے وہ دن بدن پریشانی کاباعث بنتے جارہے ہیں ضلع بھر میں جس طرح ان کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے آنے والا الیکشن مدمقابل کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...