لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالبعلم احمد کا تیسرا کامیاب آپریشن

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالبعلم احمد کا تیسرا کامیاب آپریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم احمد کو تیسرے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں زیرعلاج تشدد کا شکاربننے والے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم کا تیسرا آپریشن ہوا ہے جسے ڈاکٹروں نے کامیاب قرار دیا ہے۔ آپریشن کے بعد احمد کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی عارضی قیام گاہ آگیا ہے۔طالب علم محمداحمد کے والدنے اس حوالے سے بتایا کہ احمد کی اسپیچ تھراپی، ایکو تھراپی اور فزیو تھراپی اسپتال میں جاری ہے، احمد بہتری کی جانب گامزن ہے اور یہ سب قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، اسے اٹھنے بیٹھنے میں مشکلات ہورہی ہیں، احمد کو مزید دو سے تین بار معائنے کے لیئے اسپتال جانا ہوگا، اس کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو احمد کے امریکا میں مزید علاج کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث طالب علم مکمل ذہنی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...