سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ای ڈی اوز ایجوکیشن کے اختیارات مل گئے

سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ای ڈی اوز ایجوکیشن کے اختیارات مل گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے بالآخر 3ماہ کے بعد چیف ایگزیکٹوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(ای ڈی اوز ایجوکیشن) کے تمام(بقیہ نمبر59صفحہ7پر )

اختیارات دے دئیے ‘ افسروں ‘ اساتذہ و ملازمین نے سکھ کاسانس لیا‘معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(ای ڈی اوز ایجوکیشن) کے اختیارات دینے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ‘ حکومت پنجاب نے یکم جنوری 2017 کو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(ای ڈی اوز ایجوکیشن) کے عہدے ختم کرکے ان کی جگہ چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تعینات کئے تھے ‘ ای ڈ ی او ایجوکیشن کے عہدے کا نام تبدیل ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز( سی ای او) کہلوانے لگے لیکن ان کے اختیارات کا تعین نہیں کیا گیا جس کے باعث محکمہ تعلیم کے معاملات درہم برہم ہوکر رہ گئے اور کئی پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں اور نیا سسٹم الٹا عذاب بن گیا ‘ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی پنشن کے کیسز لٹک گئے‘ نجی سکولز کی رجسٹریشن کے معاملات بھی التوا میں چلے گئے ‘ افسروں و اساتذہ سمیت ملازمین کے خلاف کارروائیوں کے اختیارات کا بھی تعین نہ ہونے سے مسائل پیدا ہو گئے‘افسروں و اساتذہ اور ملازمین کو اپنے معاملات میں شدید مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑا‘ اب تقریباً3ماہ کے بعد حکومت پنجاب نے با لآخر چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز( سی ای اوز) کو اختیارات دے ہی دئیے ‘ جس کے مطابق ای ڈی اوز ایجوکیشن کو جو اختیارات حاصل تھے ‘ وہ تمام اختیارات سی ای اوز کو دے دئیے گئے ہیں‘اس بارے میں سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن 22مارچ کی تاریخ کو جاری کیا گیا ہے مگر چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز( سی ای اوز) کو اس نوٹیفکیشن کی کاپی گزشتہ روز24مارچ کو موصول ہوئی ہے ‘ اس پر افسران تعلیم ‘ سکولز سربراہان ‘ اساتذہ اور ملازمین نے سکھ کاسانس لیا ہے ۔

اختیارات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...