بورے والا‘ کار سوار 3 افراد گرفتار‘ 16 کلو چرس برآمد

بورے والا‘ کار سوار 3 افراد گرفتار‘ 16 کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر) ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل ملک ریاض احمد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پل 100پر ناکہ لگا کر وہاں(بقیہ نمبر67صفحہ7پر )
سے گزرنے والی ایک مشکوک کار نمبری783-AADکی تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں سے 16کلو800گرام چرس برآمد ہوئی کار میں سوار محمد زاہد اقبال قوم سیال سکنہ 228/EBکو گرفتار کر لیا ،محمد سلیم آرائیں سکنہ 16/WBجو کہ کے کار نمبر 2884-lEEمیں سوار تھا کی تلاشی لو تو اس سے 2400گرام چرس برآمد ہوئی ،اے ایس آئی سہیل وارث نے صابر حسین قوم لاکھٹ سکنہ پل محسن شاہ 37/WBکو روک کر تلاشی لی تو اس سے 1300گرام چرس برآمد ہوئی تھانہ شیخ فاضل پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے 9-Cمنشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے .