آئی کیپ اور ٹیوٹا میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال
کراچی(پ ر) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان(آئی کیپ)کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رضی خان اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کے پسماندہ علاقوں میں اسکل ڈیولپمنٹ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب حوالے سے بھی دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ اقدامات اور منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی کیپ کا قیام 1961میں چارٹرڈ اکاؤنٹٹ آرڈیننس کے تحت عمل میں آیا تھا ۔ آئی کیپ ایک پروفیشنل خود مختار ریگولیٹری باڈی ہے جو کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بائی لاس 1983کے تحت کام کرتی ہے اور جس کی نمائندگی پبلک پریکٹس بزنس ، انڈسٹری اور پرائیویٹ و پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کرتے ہیں ۔دوسری جانب TEVTA حکومت پنجاب کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے ،جس کا بنیادی کام ورک فورس کی تیاری ، ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی اور ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کی خدمات کی فراہمی ہے۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان اس حوالے سے تعاون اور مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔