چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،شہری لٹنے پر مجبور

چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،شہری لٹنے پر مجبور

ملتان (وقائع نگار ) چوری ڈکیت کی مختلف وارداتوں میں شہری چوروں اورڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتے رہے جبکہ پولیس سوت رہی(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

‘ ایک ہی روز میں 10 وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ‘ موبائل فونز ‘ ضروری کاغذات ‘ مال مویشی ‘ یوپی ایس ‘ ایل ای ڈی و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے اپنی چھڑوالی ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے میں زبیر کا موبائل فون ‘ تھانہ صدر کے علاقے میں سبط حسن کی موٹر سائیکل ‘ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اﷲ دتہ سے نقد رقم 60 ہزار اور ضروری کاغذات ‘ اسی علاقے میں محسن سے موبائل فون اور کاغذات ‘ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے سجاد کی موٹر سائیکل ‘ تھانہ نیو ملتان میں کامران کے یوپی ایس اور بیٹری وغیرہ ‘ اسی تھانے میں کامران مشتاق سے نقدی ‘ موبائل فون ‘ کاشف کی ایل ای ڈی نامعلوم چوروں نے چوری کر لی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...