ڈیرہ ،چورتالے توڑ کر قیمتی اشیاء اڑا لے گئے

ڈیرہ ،چورتالے توڑ کر قیمتی اشیاء اڑا لے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبد الحی مروت کے درابن روڈ زکوڑی ٹاؤن میں واقع گھر چوری کی واردات میں چور گھر کے مین دروازے کے لاک کو توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے دو موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنماء عبد التواب مروت کے چچا سابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبد الحی مروت کے درابن روڈ زکوڑی ٹاؤن میں واقع مکان میں رات کے وقت نامعلوم چوروں نے گھر کے مین دروازے کے لاک کو توڑ کر گھر میں موجود دو موٹرسائیکل سی ڈی 70اور ہنڈا125کو چوری کر کے لے گئے ،ڈاکٹر عبد الحی مروت نے چوری کی واردات کی رپورٹ کیلئے تھانہ کینٹ پولیس کو درخواست دے دی ہے تاہم ابھی تک رپورٹ درج نہیں ہوئی تھی اس سے قبل ڈاکٹر عبد الحی مروت کے بھتیجے اورجے یو آئی کے رہنما عبد التواب مروت کے گھر سے بھی چور دو موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے تھے لیکن اس واردات میں ملوث ملزمان بھی اب تک نہیں پکڑے گئے اور نہ ہی انکے بھی موٹرسائیکل برآمد ہوئے ،عبد التواب مروت اور انکے چچا ڈاکٹر عبد الحی مروت کے مکانات اکٹھے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...