مردان ،نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کی کال پر ریلی کا انعقاد

مردان ،نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کی کال پر ریلی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ)نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کی کال پر ملک بھر کی طرح مردان میں بھی نظریہ پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جو پاکستان چوک سے پریس کلب مردان پہنچاکر اختتام پزیر ہوئی ۔ریلی میں طلباء، اساتذہ،تاجران اور عوام نے کثیر تعدا د سے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ کے نعرے درج تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوہ کے رہنماء حاجی عمر نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کے لئے بنایا گیا تھا ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔استحکام پاکستان کے لئے ایک بار پھر 23مارچ 1940ء جیسے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے دی گئی لاکھوں قربانیاں فراموش کرکے بھارت سے دوستی اور تجارت کا راستہ اختیار کرنا درست نہیں ہے خطے میں تمام تنازعات کی اصل جڑ دہشت گرد بھارت ہے۔