ضمنی انتخابات میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان قابل مذمت ہے ،ملک جمعہ

ضمنی انتخابات میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان قابل مذمت ہے ،ملک جمعہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر1کے ضمنی انتخابات میں ضلع ناظم لیاقت خٹک کا جلسوں میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات دھاندلی کی شروعات اور قابل مذمت ہے الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے جنرل سیکرٹری خوشحال خان اور کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے ممبر پیراسلم بھی موجود تھے ملک جمعہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف جو خود تو وفاقی حکومت کے خلاف دھاندلی کے الزامات لگانے سے تھکتے نہیں لیکن رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون کے ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخوا براہ راست اثرانداز ہورہی ہے اور امیدوار کے الیکشن مہم میں ضلع ناظم لیاقت اور صوبائی حکومت رسالپور میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرکے صوبائی حکومت کے وسائل کی بے دریغ استعمال کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ، صوبائی حکومت اور ضلع ناظم جتنی بھی کوشش کریں اپنے امیدوار کو جتوا نہیں سکتے کیونکہ عوام کو ان کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں عمران خان سے لیکر پرویز خٹک اور پرویز خٹک سے لیکر لیاقت خٹک تک صرف کھوکھلے نعروں کی سیاست کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل کو روکنے کے احکامات جاری کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...