تلہ گنگ،پی پی23ضمنی الیکشن،ن لیگی رہنماؤں میں اختلافات ختم

تلہ گنگ،پی پی23ضمنی الیکشن،ن لیگی رہنماؤں میں اختلافات ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 23،صوبائی مشیر ملک سلیم اقبال ،ن لیگ کے اُمیدوار ملک شہر یار اعوان و دیگر کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کے ڈیرہ ٹمن پر پہنچے تو اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔بعدازاں دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران گلے شکوؤں کے بعد اختلافات دور ہو گئے ۔اس موقع پر طے پایا کہ ن لیگ کے اُمیدوار ملک شہر یار اعوان کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیا جائیگا اور ملک شہریا ر اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائیگا ۔