پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل شو پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل شو پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ضلع سوات کے رہنماء عابد علی فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں ایک دہشت گرد تنظیم کے طرف سے کلچر شو پر ہونے والے حملے کی ذمہ داروں کو سخت سزا دیکر اس تنظیم پر پابندی لگادیں اس تنظیم نے وہی کچھ کیا جو طالبان کرتے ہے اسلام اباد میں 126دن دھرنے کی وقت یہ لوگ کہاں تھے کیا اس دھرنے میں ہونے والے واقعات سے یہ لوگ بے خبر تھے یا صوبائی حکومت سے لینے والی مراعات نے انکی منہ بند کردی تھی پنجاب یونیورستی کو پر غمال بنانے والے اس تنظیم کی پست پناہی پنجاب حکومت کرتے ہے جس کا زندہ ثبوت اس بڑے دہشت گردی کی واقعہ پر خاموشی ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں ان لوگوں کی کسی قسم کی سرگرمیوں کو کرنے نہیں دینگے ذمہ داری حکومت پر ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مٹہ کالج کے ارگنائزر سہیل اختر سینئر نائب صدر صدام حسین پی ایس ایف سوات کے وقار مٹہ کالج کے جنرل سیکرٹری نعمان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے طرف سے اس بڑے واقعہ پر خاموشی سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ پنجاب حکومت اس میں بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکدار اسلام اباد میں ہونے والے 126دن دھرنے کی موقع پر کہاں تھے کیا اسوقت یہ لوگ حکومتی مراعات لینے کی وجہ سے خاموش تھے یا وہ دھرنا ان لوگوں کی اسلام میں جائز تھی انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج اس تنظیم پر پابندی لگادیں کونکہ ان لوگوں کی اور طالبان کی سوچ اور کام ایک جیسا ہے جس کا زندہ ثبوت پنجاب یونیورسٹی پر حملہ ہے انہوں نے مظالبہ کیا کی وہ ذمہ داروں سزا دیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کرپشن میں یہ لوگ برابر کی شریک ہے اسلئے یہ لوگ مرکز پر پشن کی الزام تو لگاتے ہے لیکن اپنے صوبے اور اپنے حکومت میں ان کو کوئی کرپشن نظر نہیں اتی انہوں نے کہا کہ پختوں قوم اور پختوں طلباء کی حقوق کیلئے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان کے قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہمارے بھرپور ساتھ دینے پر ہم محمد ایوب خان کے شکریہ ادا کرتے ہے