پاکستان ہماری قومی پہچان ہے ،شیر عالم خان

پاکستان ہماری قومی پہچان ہے ،شیر عالم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کے مہمان خصوصی رجسٹرار شیر عالم خان تھے ۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر فیاض علی شاہ ،ڈائریکٹر سپورٹس فاروق حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر اورکس طارق محمود ،ڈائریکٹرایڈمن پیر اسفندیار بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔پرچم کشائی کی خصوصی تقریب صبح 9 بجے گارڈن کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف ٹیبلو ، ملی نغمے اور تقریری مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور پاکستان کے سلامتی کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں ۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجو کیشن کی جانب سے نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء میں کیش پرائز کے ساتھ ساتھ انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر رجسٹرار شیر عالم خان نے کہا کہ پاکستان اگر معرضِ وجود میں نہیںآتا تو آج ہماری کوئی پہچان نہیں ہوتی۔انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ ہمیں پا کستان کی قدر کرنی چاہیے اور اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کر نی چا ہیے اور اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لئے صرف کرنی چاہیے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر پاکستان کو ان حالات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔