پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرا رہا ہے: گورنر سندھ

پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرا رہا ہے: گورنر سندھ

کراچی (آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحالی و ترقی کی جانب تیز ی سے سفر کرنے والا ملک بن کر ابھر رہا ہے ،ملکی خوشحالی و ترقی کا سفر عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ با الخصوص کراچی میں سماجی و معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل ، انصاف ، تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں ایکشن کمیٹی فار پاکستانیز بنگالیز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی سربراہی شیخ محمد سراج کررہے تھے ۔ وفد میں امان اللہ ، مقصود عالم ، جہانگیر داؤد ، زبیر حسن ، شکور حسین ، تسلیمہ خاتون اور نور اسلام شامل تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب (بقیہ نمبر63صفحہ7پر )

صدر ایس ایم شاہ جہاں بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفد نے مسائل بشمول بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سمیت دیگر معاملات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی کمیونٹی صوبہ با الخصوص کراچی میں ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ میں بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔ گورنر سندھ نے ان کے مسائل کو توجہ سے سنا اور کہا کہ صوبہ میں پاکستانی قومیت رکھنے والے بنگالیوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...