مہمند ایجنسی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی میاں منڈی بازار میں لوگوں کا بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مظاہرہ۔ موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں نماز جمعہ کے بعد بازار کے مکینوں اور مقامی لو گو ں نے جمع ہوکر کئی روز سے جاری بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اختجاج اور مظاہرہ کیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی اور فلاحی رہنماؤں حاجی رسول خان اور گل زمین مہمند نے کہا کہ واپڈا مہمند ایجنسی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کا رویہ ترک کرکے ہر علاقے کو اپنی حق کا بجلی دیا کرے۔ اس کے علاوہ گزشتہ کئی روز سے موبائل سروس کی بندش سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے ہمدردانہ غور اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...