ضلع صوابی کے ناظمین کا مشترکہ اجلاس

ضلع صوابی کے ناظمین کا مشترکہ اجلاس

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی کے ناظمین کا مشترکہ اجلاس ضلعی صدر تاج نواب خان کی صدارت میں ہوا جس میں تمام یونین کونسلوں کی تر قیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں آئندہ کے لئے بجٹ کے حصول اور اس کے شفاف طریقے سے استعمال کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ضلعی جنرل سیکرٹری و یو سی ون کے ناظم کامران الرحمن نے ناظمین کے اعزازیہ کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا جس کی تمام شرکاء نے حمایت کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناظمین کے لئے اعزازیہ جاری کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات جاری کریں#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...