وزیر اعظم پر جھوٹے الزامات کا پاکستانی عوام انتخابات میں عمران خان سے بدلہ لیں گے :مریم اورنگزیب

وزیر اعظم پر جھوٹے الزامات کا پاکستانی عوام انتخابات میں عمران خان سے بدلہ ...

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان صاحب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا جھوٹ آپ کو دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بچا لے گا ؟ پوری قوم دعا گوہ ہے کہ اللہ تعالی عمران خان صاحب کو ہدایت دیں ،عمران خان کو عدالت میں جا کر چپ لگ جاتی ہے اور سڑکوں پر جھوٹے الزامات کی گردان کرتے ہیں ،خان صاحب کب تک اور کتنا جھوٹ بولیں گے ۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں اداروں کو تباہ کیا، احتساب کے اداروں کو تالا لگایا کہ کوئی آپ کی کرپشن کی بات نہ کرے ،آپ اور آپ کی پارٹی پر جب کوئی الزام لگتا ہے آپ جواب دینے کی بجائے اداروں کو بند کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کے جرم کو بچانے کیلئے آپ بھاگ رہے ہیں ،خان صاحب الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگے اور تلاشی کیوں نھیں دی،خان صاحب سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالت پر چھوڑیں۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ آپ بتائیں ساڑھے تین سال کے پی کے میں لوگوں کے ساتھ جھوٹ کیوں بولا اور خیبر پختونخوا لوگوں کیلئے کیا کیا، اداروں کو بلڈوز کرنا ، اداروں کی تضحیک کرنا اور اداروں کو ٹارگٹ کرنا بند کریں ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب وزیراعظم محمد نواز شریف پہ جھوٹے الزامات لگانے اور سازشیں کرنے کا بدلہ پاکستان کی عوام لے گی، وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم ہیں اور پاکستانی قوم ان سے محبت کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ خان صاحب آپ حسد کے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...