گجرات :سکول وین اور مسافر بس میں تصادم ،2طالبات سمیت 3جاں بحق،7زخمی

گجرات :سکول وین اور مسافر بس میں تصادم ،2طالبات سمیت 3جاں بحق،7زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(بیورورپورٹ)تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے نواحی گاؤں لکھنوال کے قریب سکول وین اور تیز رفتار مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کیری ڈبہ کے ڈرائیوراور2 طالبات موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 7طالبات زخمی ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے عزیزبھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں متعدد زخمی طالبات کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے جبکہ معمولی زخمی طالبات کو مرہم پٹی کے بعد گھر بجھوا دیا گیا ۔حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ،جاں بحق ہونیوالی ایک طالبہ صائقہ ڈرائیورافتخار احمد کی بھتیجی تھی۔
گجرات حادثہ