حکومت نے تعلیم اور طبی شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے:شکیل ایڈوکیٹ

حکومت نے تعلیم اور طبی شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے:شکیل ایڈوکیٹ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ لوٹ مار کا دور گزر چکاہے ائندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے کمپین چلانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم اورصحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اورتمام بھرتیاں میرٹ پرہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام کاموجودہ حکومت پراعتماد بحال ہوچکاہے ان خیالات کا اظہار شکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمختلف سیاسی ومذہبی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں روزبروزشمولیتی تقریبات کی وجہ سے مخالفین کے اوسان خطاہوچکے ہیں اورائندہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانت ضبط ہوجائیگی اورالیکشن کے دن پولنگ ایجنٹ بھی نہیں ملے گااورشکست ان کامقدرہوگی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی واحدجماعت ہے جس کاممبران اسمبلی اوروزراء تودرکنارپارٹی کے کارکن بھی ہرقسم کرپشن سے صاف ہے اس وجہ سے وہ عوام کے سامنے سرخروں ہیں انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمران کالوٹ مارتودرکنارپارٹی کے کارکنوں نے بھی پراجیکٹ کمیٹیوں قبرستانوں کیلئے خریدی گئی زمینوں میں لوٹ مارکی گئی یہی وجہ ہے کہ آج وہ عوام کاسامنابھی نہیں کرسکتے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...