کراچی، فرانسیسی زبان کے عالمی ہفتہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کراچی، فرانسیسی زبان کے عالمی ہفتہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) قونصلیٹ جنرل آف سوئٹزرلینڈ اور قونصلیٹ جنرل آف فرانس کے اشتراک سے الائنس فرنچائز ڈی کراچی میں فرانسیسی زبان کے عالمی ہفتہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر سوئز قونصلر جنرل فلیپی کریوائزر اور فرنچ قونصل جنرل ڈل اوروسو نے اپنے خطاب میں فرانسیسی زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ فرانسیسی زبان کی دونوں ممالک میں بہت قدر کی جاتی ہے ۔اس موقع پر La Femme Et Le Tgvکے نام سے بننے والی سوئز فرنچ لینگویج شارٹ فلم بھی دکھائی گئی جسے 2016میں ٹیمو وان جون ٹین نے ڈائریکٹ کیا تھا ۔اس فلم کو دیگر کئی عالمی ایوارڈز سمیت سال 2017کے 89ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ۔