گومل یونیورسٹی کے سینئر انتظامی آفیسر طارق محمود جتوئی لیڈر شپ تربیت کیلئے لندن ر وانہ
ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے سینئر انتظامی آفیسر طارق محمود جتوئی لیڈر شپ تربیت کے لیئے لندن ر وانہ ہوگئے ،وہ صوبہ بھر کی یو نیورسٹیز کے سینئر انتظامی افسران کے ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ روز لندن ہوئے، ان کی نامزدگی کرنے پر گومل یو نیورسٹی کے انتظامی افسران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے یو نیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طارق محمود جتوئی جیسے سینئر انتظامی افسر کو لندن بھیجنے کی منظوری دی اور تمام مراحل میں اپنا مکمل تعاون فراہم کیا، انتظامی افسران نے وائس چانسلر کے اس عمل کو ان کی علم دوستی، غیر جانبداری، میرٹ کی بالا دستی کے حوالے سے کئے گئے دعووں اور کوششوں کا عملی ثبوت قرار دیا۔