امیر جماعت التوحید والسنتہ علامہ محمد طیب کا دورہ باجوڑ

امیر جماعت التوحید والسنتہ علامہ محمد طیب کا دورہ باجوڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )گزشتہ روز امیر جماعت التوحید و السنتہ کے امیر علامہ محمد طیب نے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ایک بڑے اجتماع خطاب کرتے ہوئے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے اثر سے نکل کر پاکستان کیساتھ تعلقات میں بہتری لانے کیلئے کردار ادا کرے کیونکہ ہمارا مذہب اور ثقافت ایک ہے اور اگر افغانی حکومت اپنی اس روش کو ختم نہیں کرتا تو یہ دونوں ممالک کے عوام کیساتھ ناانصافی تصور ہوگی اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں تو افغان حکومت اپنے ملک میں عوامی ریفرنڈم کرائیں تاکہ پتہ چلے کہ افغانی عوام کس ملک کیساتھ اپنا مستقبل اسطوار کرنا چاہتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو موقع نہیں دیا جائے گا اور لسانی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی اسلامی قوتیں مل بیٹھ کر ان کی حوصلہ شکنی کرے اور اس ناسور کے خلاف ٹھوس منصوبہ بندی اختیار کریں اُنہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے استحکام پاکستان کی خاطر بہت بے گناہ اراکین کی لاشیں اُٹھائی ہیں لیکن ملک میں پُرامن فضا کو قائم رکھنے کی خاطر صبر و تحمل کا پیغام دیتا ہوں اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی شناخت دین اور وطن کے لحاظ سے کیا جاتا ہے اور الحمد اللہ ہم وطن اور مذہب کے لحاظ سے ایک قوم ہے فاٹا کے انضمام کے بارے میں جب اُنہوں نے عوامی رائے پوچھی تو ہزاروں لوگوں نے ہاتھ کھڑے کرکے یک زباں ہوکر انضمام کے حق میں اور پاکستان کیساتھ چلنے کا عہد کیا اجتماع میں حصہ لینے کیلئے ایجنسی بھر سے بڑی تعداد میں لوگ گاڑیوں کے قافلوں کی شکل میں شریک ہوئے اجتماع میں علمائے کرام کے درمیان ایک تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔