اسدقیصر تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں،حاجی سجاد

اسدقیصر تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں،حاجی سجاد

صوابی( بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب صدر حاجی سجاد خان اور تحصیل کونسل صوابی کے رکن راشد سہیل ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے مبینہ کرپشن الزامات عائد کرنے اور تحقیقات شروع کرنے کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسدقیصر تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ہر حال میں تلاشی دینی ہو گی دوسروں سے تلاشی لینے کا مطالبہ کرنے والے خود اس میں پھنس گئے سپیکر اور دیگر جن حکومتی ارکان پر الزامات لگائے گئے ہیں وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کریں کیونکہ حکومتی ارکان بار بار یہ کہہ کر چلے آرہے ہیں کہ ہمارا دامن پاک ہے اور ہم ہر وقت احتساب کے لئے تیار ہے لہٰذا اب وقت کا تقاضا ہے کہ سپیکر سمیت تمام حکومتی ارکان اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں اور اپنے اس وعدے کو عملی طور پر پورا کریں انہوں نے کہا کہ سپیکر پر الزامات کسی سیاسی جماعت یا مخالفین نے نہیں لگائے بلکہ قومی ادارے کی جانب سے لگائے گئے ہیں لہٰذا تلاشی لینے والے عمران خان اخلاقی جر ات کا مظاہرہ کر کے اپنے سپیکر سمیت دیگر حکومتی ارکان سے استعفیٰ طلب کریں اور خود کو احتساب کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا کی عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ اپنے دور اقتدار میں صرف نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...