کراچی ،پولیس نے قطر اسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب کرالیا

کراچی ،پولیس نے قطر اسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب کرالیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے اسپتالوں سے بچے اغوا ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والے ایک دن کے نومولود کو پولیس نے بازیاب کرا لیاہے ۔پولیس نے اغوا کار خاتون سمیت مزید 2 افراد کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس کے مطابق بدھ کو پیدا ہونے والے بچے کو گزشتہ روز خاتون اسپتال سے لیکر فرار ہو گئی تھی ، اسپتال میں زیر علاج والدہ نے بتایا کہ خاتون نے چائے میں بیہوشی کی دوا ملائی ، قطر اسپتال کے ایم ایس کے مطابق انکے عملے نے خاتون کو پہلے بھی اسپتال میں دیکھا ہے۔ایس پی اورنگی حسن سردار کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دادی کی نشاندہی پر اغوا کار مسرت کو گرفتار کیا ، تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ملزمہ نے نازیہ اور اسکے شوہر کو بچہ بیچ دیاتھا ،بعدازاں پولیس نے افغان بستی کے علاقے سے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...