نارتھ کراچی، 18 سالہ لڑکی کو شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا

نارتھ کراچی، 18 سالہ لڑکی کو شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 18 سالہ حرا کو شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کی 18 سالہ حرا کی 8 مہینے پہلے منظور نامی شخص سے شادی ہوئی۔ مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شوہر حرا کو زد و کوب کیا کرتا تھا اور اس نے حرا پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جاں بحق ہوگئی۔مقتولہ حرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کو گھر میں روک رہی تھی اور اسے واپس جانے نہیں دے رہی تھیں مگر وہ نہیں رکی۔ایس پی گلبرگ کے مطابق گرفتار شوہر نے تفتیش کے دوران بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...