اورکزئی ایجنسی :مقامی قبائل نے دہشت گردکمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں کے گھر جلا دئیے

اورکزئی ایجنسی :مقامی قبائل نے دہشت گردکمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں کے ...

اورکزئی ایجنسی(این این آئی)مقامی قبائل نے علاقائی رواج کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہندواڑہ میں مقامی قبائل کا جرگہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں‘ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف علاقائی رواج کے تحت کارروائی کی جائیگی۔فیصلے کی رو سے مقامی قبائل کے رضاکاروں نے دہشت گردوں اور ساتھیوں کے گھروں کو آگ لگا دی ‘جو گھر جلائے گئے وہ چند روز قبل ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں کے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...