اداروں میں بہتر قانون سازی واصلاحات کا عمل جاری ہے :عنایت اللہ

اداروں میں بہتر قانون سازی واصلاحات کا عمل جاری ہے :عنایت اللہ

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق اداروں میں بہتر قانون سازی و اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہے جس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہری پور کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلدیات عامر لطیف اورسیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات بھی موجود تھے۔ وفد نے ضلعی امیر جماعت اسلامی حاجی اختر زمان کی قیادت میں سینئر وزیر بلدیات سے ان کے پشاور دفتر میں ملاقات کی اور ہری پور کی مختلف یونین کونسلوں کے عوامی مسائل و شکایات بشمول ٹی ایم او،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات، سیکرٹریوں کے تقرری کے معاملے،محکمہ تعلیم اور فنڈز کی عدم فراہمی کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔سینئر وزیر نے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا ہے جو عوام کے مسائل کے حل میں ممدو و معاون ثابت ہوگا۔ سینئر وزیر بلدیات نے متعلقہ حکام کو وفد کے جائز مسائل حل کرنے اور بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔ محکمہ تعلیم سے متعلق شکایات کے بارے میں سینئر وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر تعلیم سے بات کی جائے گی۔ وفد نے سینئر صوبائی وزیر کا، ان کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...