بٹ خیلہ ،ضلع کونسل کے ممبر صدام حسین جے یو آئی میں شامل ہوگئے

بٹ خیلہ ،ضلع کونسل کے ممبر صدام حسین جے یو آئی میں شامل ہوگئے

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)یونین کونسل اپربٹ خیلہ کے ضلعی کونسل کے ممبرنوجوان سیاستدان صدام حسین خان جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوگئے پارٹی کے مرکزی راہنمامولاناعطاء الرحمان نے صدام حسین کوپارٹی میں شامل ہونے پرصدام حسین کوجے یوآئی کے ٹوپی پہنادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اپربٹ خیلہ سے ضلع کونسل مالاکنڈکے ممبرصدام حسین خان جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوگئے مرکزی راہنمامولاناعطاء الرحمان نے ان کوجے یوآئی کے ٹوپی پہنادی گئی اس موقع صوبائی اسمبلی کے سابق ا میدوارمولاناجاوید مولاناسلمان تاثیرمولاناسلمان بدراورلطیف الرحمان بھی موجودتھے ۔منعقدہ تقریب سے مولاناعطاء الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام ماہ اپریل میں ہونے والے صدسالہ تقریبات میں خانہ کعبہ کے پیش امام سمیت دنیابھرسے لاکھوں کے تعدادمیں پتنگان اسلام شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے تمام ترصلاحتیوں کوبروئے کارلارہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے انشاء اللہ ائندہ صوبے میں جمعیت علماء اسلام کی حکمرانی ہوگی کیونکہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ اچکے ہیں انہوں نے تبدیلی کے نام پرووٹ لیاہے مگرچارسا ل گزرنے کے باوجود کوئی بھی تبدیلی نہیں لاسکی۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈکے عوام اسلام دوست ہے اورہروقت انہوں نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے قربانیاں دی ہیں ہم ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ صدسالہ تقریبات میں جوق درجوق شرکت کرکے اپنے اسلام دوستی کاثبوت پیش کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...