پنجاب سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

پنجاب سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
پنجاب سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  


سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنو عاقل کچا پھاٹک کے قریب پٹری ٹوٹنے سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔

جیو نیوز کے مطابق پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈاﺅن ٹریک پٹری کا ایک فٹ حصہ اچانک ٹوٹنے کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے معجزانہ طور پر بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈاﺅن ٹریک پٹری سے گزر رہی تھی کہ اچانک پٹری کا ایک فٹ حصہ ٹوٹ گیاتاہم ٹریک سے گزرنے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پٹری ٹوٹنے کا علم ہوتے ہی ریلوے ٹریفک کو معطل کرکے ٹریک کی مرمت کی گئی جسے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد مرمت کر کے ریلوے ٹریفک کےلئے بحال کر دیا گیا ۔

مزید : سکھر /اہم خبریں


loading...