شاہد آفریدی کرکٹ معاملات میں جاوید آفریدی کے عمل دخل سے ناخوش تھے ، بوم بوم کی طرف سے پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

شاہد آفریدی کرکٹ معاملات میں جاوید آفریدی کے عمل دخل سے ناخوش تھے ، بوم بوم ...
شاہد آفریدی کرکٹ معاملات میں جاوید آفریدی کے عمل دخل سے ناخوش تھے ، بوم بوم کی طرف سے پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی بنا پر ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کرکٹ معاملات میں جاوید آفریدی کے بڑھتے ہوئے عمل دخل سے ناخوش تھے اور اسی بنیاد پر انہوں نے پاکستان سپر لیگ سے قبل ہی ٹیم چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا مگر اس وقت ایسا ممکن نہ ہو سکا اور اب بلآخر آفریدی نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنا یا جبکہ اس وقت 2 فرنچائزز بھی ان سے معاہدے کیلئے تیار تھیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی اور پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے درمیان کافی عرصے سے اختلاف چلا آرہا تھا اور چند ماہ قبل بھی آفریدی نے ٹیم چھوڑنے کا ارادہ کیا تگا مگر بعض ”بڑوں “ کے کہنے پر ایسا نہیں کیا ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب بھی ان کے پاس آپشنز کی کمی نہیںتاہم اس حوالے سے وہ جلد کوئی فیصلہ کر کے کسی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کر یں گے ۔

شاہد آفریدی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں شاہ رخ خان کی جانب سے دعوت و بعض دیگر خبریں چلنے اور پھر بیک فائر ہونے کا بھی انہیں دکھ پہنچا تھا، ان کو لگتا تھا کہ ٹیم حکام کی جانب سے میڈیا کی توجہ کیلئے بار بار اس قسم کی شوشے چھوڑنے سے ان کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے،دیگر کئی معاملات بھی انہیں پسند نہیں تھے اس لیے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔

مزید : کھیل


loading...