متروکہ وقف املاک نے حاجی کیمپ کی 19کینال اراضی 5لاکھ فی مرلہ کے حساب سے لیز پر دیدی

متروکہ وقف املاک نے حاجی کیمپ کی 19کینال اراضی 5لاکھ فی مرلہ کے حساب سے لیز پر ...
متروکہ وقف املاک نے حاجی کیمپ کی 19کینال اراضی 5لاکھ فی مرلہ کے حساب سے لیز پر دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متروکہ وقف املاک بورڈ نے حاجی کیمپ کی اراضی 30سالہ لیز پر دیدی ۔

دنیا نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے حاجی کیمپ کی 19کینال 11مرلے اراضی 19 کروڑ 40 لاکھ روپے میں 30 سال کے لئے لیز پر دیدی ہے جس کا فی مرلہ ریٹ 5لاکھ 7ہزار روپے بنتا ہے۔
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب حاجی کیمپ کے سامنے ایمپریس روڈ کا فی مرلہ ریٹ 12 لاکھ 93 ہزار روپے اور نکلسن روڈ پر سرکاری قیمت 17 لاکھ 96 ہزار 830 روپے مقرر کررکھی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس زمین کی مارکیٹ قیمت 1ارب64کروڑ اور ایف بی آر کے لحاظ سے 68 کروڑ 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔اراضی صفدر اقبال نامی شہری کو دی گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی اور اہل خانہ سے مشورے کے بعد اراضی کوکسی مقصد کیلئے زیر استعمال لائیں گے ۔

پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین حادثے۔۔۔

پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایمپریس روڈ پر زمین کا مارکیٹ ریٹ43 لاکھ روپے فی مرلہ ہے۔ اس لحاظ سے لیز کی قیمت 847 فیصد اور وفاقی بورڈ آف ریونیو کے سرکاری ریٹ سے 61سے71 فیصد تک کم ہے۔ عمومی طور پر30 سالہ لیز پر دی گئی اس جائیداد کو ایک طرح سے ملکیت ہی تصور کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ وفاقی حکومت کے قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ لیزنگ کی بولی کے مطابق 19 کینال 11 مرلے کی جائیداد کا ماہانہ کرایہ فی مرلہ 1 ہزار 409 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسی روڈ پر دفاتر یا دکان کے کرائے کا مارکیٹ ریٹ فی مرلہ 18 ہزار روپے تک چل رہا ہے۔ شہر کے بہترین کمرشل علاقے میں واقع اس زمین کی قیمت مین بازار رائے ونڈ سے بھی35فیصد سستی رکھی گئی ہے جو ماہرین کے لئے حیرانگی کا باعث ہے۔