کراچی ہسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب ‘9 افراد گرفتار
کراچی (ویب ڈیسک) قطر ہسپتال سے گزشتہ روز نومولود بچے کو اغوا کرنیوالی خاتون کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہسپتال سے ہی گرفتار کر لیا جس کے بعد مغوی بچے کو بھی بازیاب کرالیا گیا ۔ ایس پی اورنگی ٹاﺅن کے مطابق گرفتار خاتون کی نشاندہی پر بچہ خریدنے والے میاں بیوی کے علاوہ چار خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کیا گیا۔
خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کے آشنا کو قتل کردیا
یہ تمام افراد ایک افغان اغواکار گروہ کیلئے کام کر رہے تھے اور اس گروہ کا اہم رکن بھی گرفتار کر لیا گیا، یہ تمام گرفتاریاں بچہ اغوا کرنیوالی خاتون کی نشاندہی پر کی گئیں جبکہ بچے کو اغوا کر کے فروخت بھی کر دیا گیا تھا حسن سردار نے بتایا کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، کچھ عرصہ قبل بھی قطر ہسپتال سے ایک بچہ اغوا ہو ا تھا اور اس ضمن میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا کار کا تعلق سوات سے ہے اور اس نے منگھوپیر میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔